Mission Europe ist ein Sprachkurs für Anfänger und besteht aus den Krimis Mission Berlin, Misja Kraków und Mission Paris. Taucht jetzt ein in die Welt der Sprachen und lernt Deutsch, Polnisch oder Französisch!
دور حاضرمیں پہنچ کر آنا، پاؤل کی مدد سے ٹائم مشین کو روکنے کی کوشش کرتی ہے۔ وہ درست کوڈ نہیں جانتی ۔ آنا موسیقی کی دھن کے مطابق عمل کرتی ہے۔ اسی دوران سرخ پوش عورت نمودار ہوتی ہے۔ کیا وہ آنا کا منصوبہ ناکام بنا دے گی؟ آنا دور حاضر میں پہنچ کر پاؤل کو زنگ آلود چابی دکھاتی ہے۔ جس کے ذریعے اسے ٹائم مشین کو روکنا ہو گا۔ لیکن اس مقصد کے لئے اسے خفیہ کوڈ درکار ہے۔ آخری لمحوں میں سرخ پوش عورت نمودار ہوتی ہے اور اس سے چابی طلب کرتی ہے۔ آنا وہ چابی ٹائم مشین میں لگا کر اسے کوڈ نمبر دیتی ہے۔ کیا سرخ پوش عورت ٹائم مشین کو تباہ ہونے سے بچا سکے گی یا وہ خود بھی مشین کی طرح جلد ہی ماضی کا قصہ بن جائے گی؟
وقت کم پڑتا جا رہا ہے۔ آنا کو 9 نومبر2006 میں پہنچنے کے لئے اب پاؤل سے جدا ہونا ہو گا۔ اپنا مشن پورا کرنے کے لئے اس کے پاس صرف 5 منٹ باقی ہیں۔ کیا یہ کافی ہوں گے؟ کمپیوٹر پلیئر آنا کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ فورا ً وہاں سے روانہ ہو جائے۔ لیکن آنا پاؤل کو پھر ملیں گے کہے بغیر نہیں جانا چاہتی۔ وہ اب تک کے نتائج محفوظ کر لیتی ہے اور ان کی روشنی میں اس نتیجے پر پہنچتی ہے کہ زنگ آلود چابی معمہ کو حل کرنے کی دو کلیدوں میں سے ایک ہے۔ دوسری کلید کا تعلق میوزک سے ہے۔ لیکن کیا وہ تباہ کن صورت حال کا راستہ روکنے کے لئے بروقت پہنچ پائے گی؟ اپنے مشن کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لئے اس کے پاس صرف 5 منٹ باقی ہیں۔
آنا دھات کی ڈبیا پھر سے پا لیتی ہے، جو اس نے 1961 میں یہاں چھپائی تھی۔ لیکن وہ اسے کھول نہیں سکتی کیوں کہ وہ زنگ آلود ہو چکی ہے۔ کوشش کے بعد جب وہ اسے کھول لیتی ہے تو وہاں اسے ایک پرانی چابی ملتی ہے۔ معمے کے حل کی کلید؟ وقت تیزی سے گزر رہا ہے۔ آنا کو دھات کی یہ ڈبیا کھولنی ہو گی۔ لیکن کمپیوٹر پلیئر اسے خبردار کرتا ہے کہ وہ دوسروں کی موجودگی میں یہ ڈبیا کبھی نہ کھولے۔ ڈبیا میں اسے ایک زنگ آلود چابی دکھائی دیتی ہے۔ اب آنا کو جلد از جلد 2006 میں پہنچنا ہو گا، تا کہ سرخ پوش عورت کے منصوبے کو ناکام بنایا جا سکے۔ لیکن کیا اس کام کے لئے اس کے پاس کافی وقت ہے؟
آنا کو ایک چھوٹے سے موٹرسائیکل کا سوار اپنے ساتھ بٹھا کر Bernauer سٹریٹ کا رخ کرتا ہے۔ اس کا نام ہے Emre Ogur۔ وہ اس کے لئے نیک خواہشات ظاہر کرتا ہے۔ کیا آنا سرخ پوش عورت سے بچ کر ڈبیا تلاش کر لے گی؟ کھلاڑی آنا کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ کوئی لفٹ لے کرBernauer Street پہنچے کیوں کہ وقت تیزی سے گزر رہا ہے۔ اسے ایک نوجوان، جو بعد میں انسپکٹرEmre Ogur کے نام سے جانا پہچانا جاتا ہے، ایک چھوٹے سے موٹر سائیکل موفا پر بٹھا کر وہاں پہنچا دیتا ہے۔ لیکن جیسے ہی آنا ہائیڈرون اور پاؤل کو ملتی ہے، سرخ پوش عورت بھی وہاں نمودار ہوتی ہے۔ پاؤل اور ہائیڈرون کا شوہر روبرٹ اسے بھگا دیتے ہیں۔ اسی دوران آنا ڈبیا کو حاصل کرنے کے لئے روانہ ہو جاتی ہے۔ لیکن کیا وہ ڈبیا اتنے سالوں بعد بھی اپنے پوشیدہ مقام پردھری ہو گی؟
آنا کو برلن میں 1989 کے سال میں پہنچا دیا جاتا ہے، جہاں دیوار برلن کے خاتمے پر خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔ اسے اب لوگوں کے ہجوم میں سے گزرکر ڈبیا کو حاصل کرنا ہو گا۔ کیا وہ اسے پا لے گی؟ جیسے ہی آنا 1989 کے سال کا سفر کرنا چاہتی ہے سیاہ ہیلمٹ والے موٹرسائکل سوار وہاں پہنچ جاتے ہیں۔ سرخ پوش عورت انہیں ہدایت دیتی ہے کہ وہ ہر صورت آنا کو تلاش کریں۔ اور وہ بھی زندہ۔ اس کے باوجود آنا ٹائم مشین کی مدد سے درست وقت پر دیوار برلن کے انہدام کے موقع پر پہنچ جاتی ہے۔ وہ لوگوں کے اژدھام میں برانڈن برگ کا دروازہ تلاش کر لیتی ہے۔ لیکن اسے توBernauer Street پہنچنا ہو گا۔ اس کے پاس صرف 30 منٹ ہیں۔ کیا وہ لوگوں کے اس ہجوم میں ماضی کے منقسم شہر کو تلاش کر لے گی؟
آنا 2006 میں واپس آتی ہے۔ پادری Kavalier کو سرخ پوش عورت اغوا کر لیتی ہے۔ ۔ آنا یہ معلوم نہیں کرسکتی کہ پادری کو کہاں رکھا گیا ہے۔ وہ 9 نومبر1989 میں داخل ہوتی ہے جس دن دیوار برلن منہدم کی جاتی ہے۔ 2006 میں پہنچ کر آنا کو پاؤل سے پتہ چلتا ہے کہ پادری غائب ہے۔ اسے سرخ پوش عورت نے اغوا کرلیا ہوتا ہے۔ پاؤل غالباً پادری اور ٹائم مشین کے بارے میں خاصی معلومات رکھتا ہے۔ لیکن اس بارے میں اس سے بات کرنے کے لئے آنا کے پاس کوئی وقت نہیں ہے۔ اس کی ایک ہی خوائش ہے۔ وہ 9 نومبر 1989کی شام کا مشاہدہ کرنا چائتی ہے۔ وہاں پہنچ کروہ دیکھتی ہے کہ کیسے پورا شہر دیوار برلن کے خاتمے پر خوشیاں منا رہا ہے۔ اس جوش و خروش کے لمحات میں وہ کسی کو بتائے بغیرڈبیا کو اپنی تحویل میں لینا چاہتی ہے۔
آنا مسئلے کے حل کے قریب ابھی تک نہیں پہنچ سکی ہے۔ RATAVA کس واقعہ کو روکنا چاہتی ہے؟ 2006 میں داخل ہونے کے بعد آنا کو پھر سے 1989 میں جانا ہوتا ہے۔ لیکن گزرے ادوارمیں سفر کرنا کس قدر خطرناک ہے؟ اس سے پہلے کہ آنا 2006 میں واپس لوٹے پاؤل اسے انتہائی محبت بھرے انداز میں الوداع کہتا ہے۔ اس کے پاس مشن کی تکمیل کے لئے 35 منٹ ہیں۔ آنا اور کمپیوٹر پلیئر یہ سراغ نہیں لگا سکے ہیں کہ RATAVA کون سا تاریخی واقعہ روکنا چاہتی ہے۔ اچانک ان کے دماغ میں یہ بات آتی ہے کہ دہشت گردوں کو دیوار برلن کی تعمیر سے غرض نہیں بلکہ اس کے انہدام کے واقعہ سے مطلب ہو سکتا ہے۔ پلیئر فیصلہ کرتا ہے کہ آنا کو فوراً 1989 کے سال میں جانا ہو گا تا کہ دیوار برلن کے انہدام کا وہ خود سے مشاہدہ کر سکے۔
صرف 40منٹ: آنا اور پاؤل سرخ پوش عورت سے بچ جاتے ہیں اور مغربی برلن پہنچتے ہیں۔ پاؤل صورت حال کو اس وقت مزید پیچیدہ بنا دیتا ہے جب وہ آنا سے محبت جتاتا ہے۔ مسئلے کے حل کے لئے یہ نئی صورت حال ایک عمدہ موقع ہے یا رکاوٹ؟ آنا کو اپنے مشن کی تکمیل کے لئے ہر صورت مشرقی برلن پہنچنا ہوگا۔ لیکن وہ تو مغربی برلن میں ہے جہاں ایک مزید مسئلہ پیدا ہو چکا ہے۔ اس مشکل صورت حال میں پاؤل آنا سے محبت جتانے لگتا ہے۔ اس کی کوشش ہے کہ آنا اپنے مشن سے دستبردار ہو جائے۔ کمپیوٹر پلیئر آنا کو واپس 2006 میں بھیجنا چاہتا ہے تا کہ ایک نئی حکمت عملی تیار کی جا سکے۔ کیا باقی ماندہ 35 منٹ کسی حل تک پہنچنے کے لئے کافی ہیں؟
آنا کو پتہ چلتا کہ سرخ پوش عورت RATAVA کی سربراہ ہے۔ اس کے پاس صرف 45 منٹ ہیں۔ آنا کے لئے ایک اہم ترین اشارہ ایک ڈبیا ہے جسے سرخ پوش عورت نے کہیں چھپا رکھا ہے۔ کیا آنا اسے تلاش کر پائے گی؟ Bernauer سٹریٹ پر چلتے ہوئے ہائیڈرون، پاؤل اورآنا کی ملاقات ہائڈرون کے شوہررابرٹ سے ہوتی ہے، جو انہیں بتاتا ہے کہ تمام شہر فوجیوں سے بھرا پڑا ہے۔ لیکن اس سے بھی تشویشناک خبر یہ ہے کہ کالے ہیلمٹ والے موٹر سائیکل سوار ایکبار پھر آنا کے تعاقب میں ہیں۔ یہ چاروں شراب کی ایک پرانی بھٹی کے دالان میں چھپ جاتے ہیں۔ جب سرخ پوش عورت نمودار ہوتی ہے تو پاؤل آنا کو بتاتا ہے کہ یہ تنظیم RATAVA کی سربراہ ہے۔ آنا اور پاؤل چپکے سے اس کے پیچھے چلتے جاتے ہیں اور دیکھ لیتے ہیں کہ وہ کیسے ایک تہہ خانے میں دھات کی ڈ بیا چھپا دیتی ہے۔ اسے اپنے قبضے میں لینے کی کوشش کے دوران انہیں خلل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چنانچہ ڈبیا کو وہاں سے نکال کر انہیں کسی دوسری جگہ چھپانا پڑتا ہے۔ کھلاڑی بتاتا ہے کہ اسے بعد ازاں کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ لیکن کیا اس کے لئے باقی ماندہ 40 منٹ کافی ہوں گے؟
ابھی 50 منٹ: کمپیوٹر پلیئر سب کچھ داؤ پر لگانے اورسیلز گرل پراعتماد کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ ریڈیو میں بتایا جارہا ہے کہ مشرقی جرمنی کے فوجی رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔ کیا یہ ہے وہ واقعہ جس کا تعلق RATAVA سے ہے؟ آنا کو ابھی تک پتہ نہیں چل سکا کہ سیلز گرل Heidrun Drei ہے۔ کمپیوٹر پلیئر آنا کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ اس مددگار عورت پر اعتماد کر سکتی ہے، اس صورت میں بھی جب اس کا بھائی پاؤل ناقابل اعتباد ہے۔ اس کے باوجود وہ آنا کو موٹر سائیکل سواروں کے تعاقب سے بچنے میں مدد دینے کے لئے تیار ہے۔ بعد ازاں آنا، پاؤل اور ہائیڈرون دیکھ رہے ہوتے ہیں کہ مشرقی جرمن فوجی کس طرح خاردار تاروں کے ذریعے رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔ کمپیوٹر پلیئر آنا کو بتاتا ہے کہ یہ سب کچھ دیوار برلن کی تعمیرکا آغاز ہے۔ جرمنی کوبچانے کے لئے آنا کے پاس صرف 45 منٹ باقی ہیں۔
1961میں بھی مسلح موٹرسائکل سوارآنا کا تعاقب کررہے تھے۔ اس خطرناک صورتحال میں اسے ایک غیر شناسا عورت سے مدد پہنچتی ہے ۔ لیکن وہ عورت ایسا کیوں کر رہی ہے؟ کیا آنا اس پر بھروسہ کر سکتی ہے؟مسلح موٹرسائکل سوارآنا کا تعاقب کر رہے ہیں۔ وہ اشیائے خورد و نوش کی ایک دوکان میں پناہ لیتی ہے۔ جب مالک دکان اسے بتاتا ہے کہ اب دکان بند ہو رہی ہے تو وہاں کام کرنے والی ایک عورت آنا سے کہتی ہے کہ وہ اسے جانتی ہے۔ سیلز گرل آنا کو اپنے ساتھ گھر لے جاتی ہے اوراسے بتاتی ہے کہ وہ اس کی ایک پرانی کلاس فیلو ہے۔ آنا کو سمجھ نہیں آتی کہ اسے کیا کرنا چاہٍے۔ لیکن کمپیوٹر پلیئر اسے کہتا کہ اسے اس عورت پر بھروسہ کرنا چائیے۔ سیلز گرل کے ہاں آنا اس کے بھائی پاؤل سے متعارف ہوتی ہے۔
آنا کو منقسم برلن کےمشرقی حصے سے مغربی حصے میں پہنچنا ہو گا۔ پچپن منٹوں میں اسے پتہ چلانا ہو گا کہ RATAVA کون سا واقعہ مٹا دینا چاہتی ہے۔ دیوار برلن کی تعمیریا انہدام کا؟ 1961 کے سال میں داخل ہو کر آنا Kantstreet پہنچنے کی کوشش کرتی ہے۔ لیکن یہ ممکن نہیں، کیوں کہ مشرقی جرمنی کی حکومت نے دیوار برلن کی تعمیر شروع کررکھی ھے۔ آنا شہرکے مشرقی حصے میں ہے جبکہ Kantstreet مغربی حصے میں واقع ہے۔ واقعات کو اصلی شکل میں د یکھنے کے بعد کمپیوٹر پلیئراورآنا اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ دو تاریخی واقعات RATAVA کا ہدف ہو سکتے ہیں۔ دیوار برلن کی تعمیرکا واقعہ اور یا پھرانہدام کا۔ آنا اور کمپیوٹر پلیئر کے پاس یہ معمہ حل کرنے کے لئے صرف 55منٹ باقی ہیں۔
آنا کو منقسم برلن کےمشرقی حصے سے مغربی حصے میں پہنچنا ہو گا۔ پچپن منٹوں میں اسے پتہ چلانا ہو گا کہ RATAVA کون سا واقعہ مٹا دینا چاہتی ہے۔ دیوار برلن کی تعمیریا انہدام کا؟ پادری بتا سکتا ہے کہ "In der Teilung liegt die Lösung" کا مطلب کیا ہے، اور وہ جانتا ہے کہ RATAVA کس قدر خطرناک ہے۔ کمپیوٹر پلیئر کا خیال ہے کہ آنا کو راز سے پردہ اٹھانے کے لئے 1961 کا سفر کرنا ہو گا۔ پادری کے خیال میں عقدہ "Die Liebe versetzt die Berge" حل کر کے وہ پھر سے دور حاضر میں واپس آ سکتی ہے۔ آنا 13 اگست1961 کے سفر پر روانہ ہو جاتی ہے۔ مشن پورا کرنے کے لئے اس کے پاس صرف60 منٹ ہیں۔کیا یہ کافی ہیں؟
معلومات اکٹھی کرنے کے لئے چرچ بظاہر ایک درست جگہ ہے۔ پادری آنا کو موسیقی کی دھن کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے اور یہ بھی بتا دیتا ہے کہ یہ دھن ایک ٹائم مشین کی کلید ہے۔ لیکن وہ کس مشین کی بات کر رہا ہے؟ کھیل کے نئے سٹارٹ ہونے کے بعد آنا اور سرخ پوش عورت آپس میں لڑنے لگتی ہیں۔ جیسے ہی پادری سامنے آتا ہے سرخ پوش عورت بھاگ جاتی ہے۔ پادری آنا کو بتاتا ہے کہ پولیس انسپکٹر Ogur صرف زخمی ہوا تھا اور وہ اس وقت ہسپتال میں ہے۔ پادری آنا کے سامنے پھر سے دھن بجاتا ہے اور اسے بتاتا ہے کہ میوزک کوڈ D A C H F E G دراصل ایک ٹائم مشین کی خفیہ کلید ہے۔ اس کامیابی پرآنا اور کھلاڑی کو دس منٹ بطورانعام فالتو مل جاتے ہیں۔ لیکن کیا یہ کافی ہیں؟
آنا کے پاس 65 منٹ با قی ہیں۔ ۔چرچ میں اسے پتہ چلتا ہے کہ میوزیکل باکس چرچ آرگن کا ہی ایک غائب شدہ حصہ ہے۔ سرخ پوش عورت نمودار ہوتی ہے اور آنا سے چابی طلب کرتی ہے۔ لیکن کون سی چابی؟ چرچ آرگن وہی دھن بجا رہا ہے جو میوزیکل باکس سے نکلتی ہے۔ جب آنا قریب آتی ہے تو سنتی ہے کہ چرچ کا ایک خدمت گار ایک شخص کوبتا رہا ہوتا ہے کہ چرچ آرگن کی مرمت و بحالی تو ہو چکی ہے لیکن دیوار برلن کی تعمیر کے وقت سے ہی اس کا ایک حصہ غائب ہے۔ آنا جان جاتی ہے کہ اس کا میوزبکل باکس چرچ آرگن کا ہی گم شدہ حصہ ہے۔ وہ دوبارہ اسے آرگن میں ِفٹ کر دیتی ہے۔ جیسے ہی آرگن سے دھن بجنے لگتی ہے، ایک دروازہ کھلتا ہے اور سرخ پوش عورت آنا کے سامنے آ کھڑی ہوتی ہے۔ آنا ایک بار پھر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہے۔ اس کے پاس صرف 60 منٹ باقی ہیں۔
کھا نے کے دوران آنا جب پاؤل کو اس پراسرار فقرے کے بارے میںIn der Teilung liegt die Lösung. بتا تی ہے، تو وہ درپیش خطرات کو پہچان کر اسے پادری کی طرف بھیج دیتا ہے۔ لیکن کیا یہ صیح رخ کی طرف پیش قدمی ہے؟ پاؤل نے میوزیکل باکس مرمت کر دیا ہے، لیکن میوزک کی دھن آخر تک نہیں سنی جا سکتی۔ اس کا ایک حصہ غائب ہے۔ آنا اس کو پراسرار پیغام کے بارے میں In der Teilung liegt die Lösung. Folge der Musik!بتا تی ہے، تو پاؤل اسے میوزیکل باکس دے کر پا دری ما رکس کاوالیر کی طرف گیتھزیمانے چرچ بھیجتا ہے۔ ٓانا کو پتہ چلتا ہے کہ یہ چرچ مشرقی جرمن حکومت کے مخالفین کا گڑھ ہوا کرتا تھا۔
کمپیوٹر پلیئر معلوم کرتا ہے کہ 13 اگست 1961دیوار برلن کی تعمیر اور9 نومبر1989 اس دیوار کے خا تمے کا دن ہے۔ انہی دو نوں تاریخوں سے مشن کا قریبی تعلق ہے۔ لیکن آنا کیا کر سکتی ہے؟ پاؤل اورآنا سرخ لبا س والی عورت سےبھاگ کر سپرما ر کیٹ KaDeW میں داخل ہو تے ہیں، جہاں آنا اب تک کی ا پنی معلومات کمپیوٹر گیم کو محفوظ کر لیتی ہے۔اوران کی روشنی میں نتا ئج ا خذ کرتی ہے ۔ کمپیوٹر پلیئر آ نا کو بتا تا ہےکہ 13 اگست 1961 اور9 نو مبر1989 دیواربرلن کی تعمیر اوراس کے انہدام کی تا ریخیں ہیں۔ آنا جان جاتی ہے کہ پورے مشن کا حل تقسیم برلن میں پو شید ہ ہے۔
آنا تھیٹر سے بھاگ جاتی ہے، لیکن سرخ پوش عورت اس کا Paul کی دکان تک تعاقب کرتی ہے Heidrunsکی مدد سے آنا ایک بار پھر بچ نکلتی ہے۔ وہ مسئلے کی ایک کڑی تو تلاش کر لیتی ہے لیکن دوسری کڑی تک وہ کیسے پہنچے؟ انسپکٹر اوگر نے آنا کو RATAVA کے ٹائم گینگسٹرز سے خبردار کر دیا تھا۔ دکان پر واپس پہنچ کر پاؤل اسے اپنی دکان میں مرمت شدہ میوزیکل باکس دکھاتا ہے، جوFriedrich August Dachfeg کا نغمہ Nostalgie سنا رہا ہوتا ہے۔ پاؤل کہتا ہے Unsere Melodie, Anna، لیکن آنا اسے سمجھ نہیں پاتی۔ اچانک سرخ پوش عورت اندر داخل ہوتی ہے اور فائرنگ شروع کر دیتی ہے۔ ہائڈرون درائی بھی وہاں موجود ہے اور پاؤل اور آنا کو بھاگنے میں مدد دیتی ہے۔ آنا کے پاس کسی نتیجے پر پہنچنے کے لئے اب دو تاریخیں ہیں۔ 13 اگست 1961 اور 9 نومبر۔ لیکن سال کون سا مراد ہے؟
Ogur سرخ پوش عورت کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہو جاتا ہے اورآنا کو بتاتا ہے کہ RATAVA تاریخی واقعات کھرچ دینا چاہتی ہے۔ وہ اپنی آخری قوت بروئے کار لا کر آنا کو 9 نومبر کی تاریخ بتاتا ہے لیکن سال کون سا ہے ؟ انسپکٹر Ogur جس کا خیال ہے کہ آنا تھیٹر میں رکی ہوئی ہے، اسے وہاں سے بھاگنے پر مجبور کرتا ہے۔ سرخ پوش عورت سامنے آتی ہے اور آنا پر گولی چلاتی ہے، جس سے وہ ایک بار پھر مر جاتی ہے۔ کمپیوٹر کھیل نئے سرے سے شروع ہونے کے بعد Ogur آنا کو بتاتا ہے کہ ٹائم گینگسٹرز کا ایک گروہ تاریخی واقعات کو بدل دینا چاہتا ہے۔ اگرچہ انسپکٹر شدید زخمی ہے، اس کے باوجود Anna کو ایک اہم تاریخ بتا دیتا ہے: 9 نومبر لیکن وہ یہ نہ بتا سکا کہ سال کون سا ہے ؟
آنا موٹر سائیکل سواروں سے بچ نکلنے کے لئے تھیٹر Varietéمیں گھس جاتی ہے۔ وہاں اسے Heidrun بتاتی ہے کہ تنظیم RATAVA اس کا تعاقب کر رہی ہے۔ لیکن یہ تنظیم اور سرخ پوش عورت آنا سے کیا چاہتے ہیں؟ کمپیوٹر پلیئر آنا کو بتاتا ہے کہ وہ اپنا میوزیکل بکس لینے کے لئے Paul Winklers کی دکان پر جائے۔ راستے میں وہ موٹر سائیکل سواروں سے بچ نکلتی ہے اور Varieté-Theater میں Heidrun سے دوبارہ ملتی ہے۔ انسپکٹر Ogur بھی Heidrun سے یہ پوچھنے کے لئے وہاں پہنچ جاتا ہے کہ آنا کہاں رہتی ہے۔ وہ محسوس کر لیتا ہے کہ آنا تھیٹر میں چھپی بیٹھی ہے۔ وہ اسے خبردار کرتا ہے کہ RATAVA اس کا پیچھا کر رہی ہے۔ اچانک سرخ پوش عورت وہاں داخل ہوتی ہے۔ وہ آنا سے کیا چاہتی ہے؟
آنا ایک عورت سے ملتی ہے جس کا دعویٰ ہے کہ وہ 1961 میں اس کی دوست رہی تھی۔ مزید برآں یہ خبر اس کے لئے حیران کن ہے کہ سرخ لباس میں ایک عورت اس کا پیچھا کر رہی ہے۔ ہر کونے پر انجانے چہرے آنا کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس بار ایک عورت Heidrun Drei کا کہنا ہے کہ وہ 1961 میں اس کی دوست رہ چکی ہے۔ وہ بھی آنا کی اس مشکل مشن میں مدد کرنا چاہتی ہے۔ اور اسے سرخ پوش عورت سے خبردار کرتی ہے، جو اس کا پیچھا کر رہی ہے۔ لیکن Heidrun Drei یہ سب کچھ کہاں سے جانتی ہے؟
آنا میوزیکل بکس مرمت کے لئے گھڑی ساز کے پاس لاتی ہے۔ لیکن Paul Winkler کے لئے یہ کام عام فریضے سے بڑھ کر ہے۔ اس کا خیال ہے کہ وہ آنا کو پہلے سے ہی جانتا ہے۔ لیکن یہ کیسے ممکن ہے؟ وہ تو ابھی اس کے پاس آئی ہے۔ جب Paul Winkler گھڑی نما میوزیکل بکس کھولتا ہے تو اس کے اندر اسے کاغذ کا ایک ٹکڑا برآمد ہوتا ہے جس پریہ کوڈ نمبر درج ہے 19610813۔ اس سے کیا مراد ہے؟Paul Winkler کس بارے میں بات کر رہا ہے؟ آنا اسے کہتی ہے کہ وہ میوزیکل باکس مرمت کرے لیکن وہ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ آپس میں ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ اس گنجلک موقع پر آنا اپنی اب تک کی معلومات محفوظ کرلیتی ہے اوراس کی روشنی میں نتائج اخذ کرتی ہے۔ اس کے پاس 90 منٹ اورمزید دو زندگیاں باقی ہیں۔ میوزک کے مطابق اس نے قدم اٹھا لیا ہے، لیکن"In der Teilung liegt die Lösung" سے کیا مراد ہے؟
آنا کو Kantstreet پر گھڑیوں کی ایک دکان نظر آتی ہے۔ اس کا مالک ایک نزدیکی Café میں بیٹھا ہے۔ وہاں جا کراسے یوں لگتا ہے جیسے وہ ایک دوسرے کو جانتے ہوں۔ آنا کے پاس معمے کے حل کے لئے ابھی 100 منٹ ہیں۔ کیا یہ وقت کافی ہے؟ آنا کو پتہ چلتا ہے کہ Leo Winkler فوت ہو چکا ہے۔ ایک دستی آرگن بجانے والا شخص اسے بتاتا ہے کہ یہ دکان اب Leo Winkler کے بیٹے Paulکی ملکیت ہے۔ وہ ایک نزدیکی کیفے میں روزانہ کوکو پینے جاتا ہے۔ آنا وہاں پہنچ کر کافی کا آرڈر دیتی ہے۔ کیفے میں ایک شخص، جس نے گلے میں ایک چاندی کی چھوٹی سی وائلن لٹکا رکھی ہے آنا کو دیکھ کر مسکراتا ہے ۔ اسی دوران پولیس انسپیکٹر Ogur کیفے میں داخل ہوتا ہے اور آنا کو خبردار کرتا ہے کہ اس کا مشن اور تنظیم RATAVA بھی اس کے لئے خطرناک ہے۔ آنا تجسس کے ساتھ بوڑھے شخص کا، جس نے گلے میں چاندی کی چھوٹی سی وائلن لٹکا رکھی ہے، پیچھا کرتی ہے۔
آنا کانٹ سٹریٹ کی طرف جا رہی ہے۔ لیکن اسے راستہ پوچھنے کے لئے رکنا پڑتا ہے۔ جس سے اس کا مزید وقت ضائع ہو جاتا ہے۔ اس دوران موٹرسائیکل سوار وہاں پہنچ جاتے ہیں اور اس پر گولیاں چلاتے ہیں۔ موٹرسائیکل سوار آنا کو زرا سی بھی مہلت نہیں دیتے۔ اس کے مشن میں ایک اور تاخیر پیدا ہو جاتی ہے: جب وہ اسکیٹس رولر پہنے بچوں سے راستہ دریافت کرتی ہے تو موٹرسائیکل سوار اسے گولی مار کر ہلاک کردیتے ہیں۔ کمپیوٹرگیم کے نئے سٹارٹ ہونے پروہ با لاخر Kantstreet بحفاظت پہنچ جاتی ہے۔ لیکن کیا وہ وہاں پا لے گی جس کی اسے تلاش ہے؟
جب آنا پولیس انسپیکٹر کے سوالوں کا جواب دے رہی ہوتی ہے تو اس کا یہ سلسلہ موٹرسائیکلوں کے شور اور گولیوں کی آواز سے ٹوٹ جاتا ہے۔ وہ وہاں سے بھاگ جاتی ہے۔ اسے اچانک میوزیکل باکس پر درج ایک ایڈریس نظرآتا ہے۔ آنا اپنے پیچھا کرنے والوں سے بھاگ کر ایک میوزیم میں جا چھپتی ہے۔ لیکن اسے اب بھی پولیس سے اور یا پھر کالے ہیلمٹ پہنے مسلح موٹرسائیکل سواروں سے خطرہ ہے۔ یہاں وہ پرانے میوزیکل بکس کے اوپردرج ایڈریس پڑھ لیتی ہے، جو کسیLeo Winkler کا ہے۔ وہ Kantstreet میں رہتا ہے۔ کیا وہ اب بھی وہیں رہتا ہو گا اور کیا وہ اس کی کچھ مدد کر سکے گا؟
آنا کا مشن ہے جرمنی کو ایک مشکل صورت حال سے بچانا۔ اسے نہ صرف ایک معمہ حل کرنا ہو تا ہے بلکہ خود کونامعلوم موٹرسائکل سواروں سے بھی بچانا ہوتا ہے۔ اس کے پاس صرف 130 منٹ ہیں۔ لیکن اسے آغاز کہاں سے کرنا ہو گا ؟ آنا ایک جرمن ہوٹل کے کمرہ نمبر14 میں بیدار ہوئی۔ ایک پولیس انسپکٹر اس کے کمرے میں آتا ہے۔ وہ Ogur کے نام سے اپنا تعارف کراتا ہے اور اسے بتاتا ہے کہ کمرہ نمبر40 میں ایک ہوٹل مہمان قتل ہو گیا ہے۔ باتھ روم کے شیشے پر اسے ایک پراسرارپیغام دکھائی دیتا ہے۔"In der Teilung liegt die Lösung; folge der Musik". آنا سوال و جواب کے لئے پولیس انسپکٹر کے پیچھے چلتی ہوئی ہوٹل ہال کا رخ کرتی ہے۔ لیکن اس پراسرار پیغام اور پرانے ناکارہ میوزیکل باکس کا مطلب کیا ہے جو آنا کے کمرے میں پایا گیا؟