Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. - ایس بی ایس ریڈیو اردو پروگرام میں سنئیے انٹرویوز، فیچرز، اور اپنے لوگوں کی کہانیاں ساتھ ساتھ آسٹریلیا سمیت دنیا بھر کی خبریں
حکومت نے پانچ فیصد ڈپازٹ اسکیم کو فروغ دیا ہے، اس خدشے کے باوجود کہ اس سے ہاؤسنگ کی استطاعت کا مسئلہ مزید بڑھ سکتا ہے اور پاکستان میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کے باہر کار بم دھماکے میں کم از کم دس افراد ہلاک
کیلاش قبیلے میں شادیوں اور پھر جوڑوں میں علیحدگی کے مسائل کے پیش نظر خیبرپختونخوا حکومت اور مقامی کمیونٹی کے اشتراک سے 'کیلاش میرج بل‘ کا مسودہ منظورکیا گیا ہے، اُدھر پاکستان میں سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکینیشن کے حوالے سے پروپیگنڈا عروج پر ہے، جس کہ وجہ سے متعدد والدین نے اپنی 9 سے 14 سال کی بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن کروانے سے انکار کر دیا ہے۔
More than one in five Australians have a disability. But this large, diverse group faces disproportionate levels of discrimination and prejudice. - پانچ میں سے ایک سے زائد آسٹریلین کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہیں۔ لیکن یہ بڑا اور متنوع گروپ عدم مساوات اور تعصب کاغیر متناسب سطح کا سامنا کرتا ہے۔
ایفام کا سالانہ دو روزہ کنونشن محض تقاریر اور مباحثوں تک محدود نہیں بلکہ یہ ہر عمر کے شرکاء کے لئے بھرپور دلچسپی اور تفریح کا مرکز ہے۔ اس میں عالمی اسکالرز اور آسٹریلین سیاست دانوں سے براہِ راست مکالمے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں، جبکہ ساتھ ہی رنگا رنگ اسٹالز، مزیدار کھانے اور جھولے بھی موجود ہوتے ہیں۔ نوجوانوں اور بچوں کے لئے مختلف مقابلے اور ادبی ذوق رکھنے والوں کے لئے مشاعرہ بھی اس کنونشن کا حصہ ہیں۔ اس حوالے سے ایفام کے سکریٹری جنرل سید سمیع الدین حسینی سے کی گئی گفتگو سنئے۔
آج سے آٹھ سال پہلے اقوامِ متحدہ نے بین الاقوامی ترجمہ دن کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا جو ہر سال 30 ستمبر کو منایا جاتا ہے تاکہ ان زبان کے ماہرین کی خدمات کو سراہا جا سکے جو ہماری ثقافتوں کو قریب لاتے ہیں، ہمیں ایک دوسرے سے جوڑتے ہیں اور معاشرتی اتحاد کو مضبوط کرتے ہیں۔
آپٹس نے نیو ساؤتھ ویلز کے الاورا علاقے میں 5،000 صارفین سے معافی مانگی ہے جو اتوار کو صبح 3 بجے سے دوپہر 12:20 بجے کے درمیان سروس معطلی سے متاثر ہوئے تھے۔
نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ہوائی اڈے کے حکام کا کہنا ہے کہ آج صبح سڈنی سے روانہ ہونے والی قانتاس کی فلائٹ میں آگ لگنے کی اطلاع کے بعد آپریشن معمول پر واپس آ رہے ہیں۔
پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی غیر اعلانیہ ملاقات پر دنیا بھر میں تبصرے جاری ہیں۔ اس اہم پیش رفت پر روشنی ڈالنے کے لیے ہمارے ساتھ موجود ہیں امریکہ میں مقیم سینئر پاکستانی صحافی شہاب الرحمان۔
ایک نئے قومی رپورٹ کارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ دو سال پہلے 'کرایہ داروں کے لیے بہتری کے حکومتی وعدے کے باوجود رینٹل اصلاحات (Rental reforms) میں زیادہ تر ریاستیں اب بھی پیچھے ہیں جس کے باعث لاکھوں کرائےدار کرائے میں غیر منصفانہ اضافے، من مانی بے دخلیوں اور غیر محفوظ گھروں میں رہنے جیسے مسائیل کا شکار ہیں۔
نئی تحقیق کے مطابق ، آسٹریلین باشندوں کی بڑھتی ہوئی تعداد جوئے سے متاثر ہو رہی ہے۔ اس مطالعے میں جوئے کے مسئلے اور گھریلو تشدد ، خودکشی اور مالی مشکلات کے مابین تعلق پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی تعاون پر زور دیا ہے اور برطانوی فوجی کے خونی اتوار کے مقدمے کی سماعت میں ایک اہم فیصلہ۔
آسٹریلیا نے 150 سے زائد ممالک میں شامل ہو کر فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ہے۔ لیکن غزہ میں تقریباً دو سال کی جنگ اور 65,000 سے زائد ہلاکتوں کے بعد، فلسطین کی ریاست کی شکل کیسی ہوگی؟ کیا یہ تسلیم محض علامتی ہے، یا اس کے حقیقی دنیا میں اثرات بھی ہوں گے؟ اور کیا یہ تصادم ختم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے؟
آسٹریلین ڈاکٹرز کو دھمکیاں دی گئی ہیں اور وہ غزہ میں علاج فراہم کرتے ہوئے فرار ہونے پر مجبور ہیں اور سپر ٹائفون راگاسا ہانگ کانگ میں تباہی مچا رہا ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کا اڈیالہ میں جیل میں جاری ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت، عدالت نے عمران خان کی دو درخواستیں خارج کردیں۔ حکومت پاکستان نے پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے پر پارلیمان کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کیخلاف کسی بھی انضباطی کاروائی سے روک دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرلی ہیں۔
آسٹریلیا کو فلسطینی ریاست کے معاملے پر امریکی ریپبلکنز کی سخت مخالفت کا سامنا ہے اور امریکی صدر کا بغیر کسی ثبوت کے ٹائلینول اور آٹزم کے درمیان تعلق کا دعویٰ۔
From the soccer field to the athletics track, Australia's Indigenous sportspeople connect cultures and communities whilst contributing to our national identity. Taking inspiration from those before them, their athletic prowess leaves an indelible mark on our nation. Sport's ability to foster inclusion, equality and the opportunity for greatness has seen Indigenous Australian sportspeople ingrained in the national psyche, whilst inspiring others to represent Australia in sport. - فٹبال کے میدان سے لے کر ایتھلیٹکس ٹریک تک آسٹریلیا کے انڈیجنس کھلاڑی ثقافتوں اور برادریوں کو جوڑتے ہیں اور ہماری قومی شناخت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اپنے سے پہلے آنے والوں سے متاثر ہو کر ان کی صلاحیتیں ہماری قوم پر ایک گہرا نقش چھوڑتی ہیں۔ کھیل کی طاقت ہے کہ وہ شمولیت، برابری اور عظمت کے مواقع فراہم کرتا ہے اور اس نے انڈیجنس آسٹریلین کھلاڑیوں کو قومی شعور میں راسخ کر دیا ہے جبکہ دوسروں کو بھی آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے کی ترغیب دی ہے۔
TDC promotes healthy living in Australia and supports quality diabetes treatment for poor patients in Pakistan. Walks across Australian cities aim to raise diabetes awareness, led by Dr Israr Khan of Diabetes Australia (TDC). While 5.3% of Australians have diabetes, the rate in Pakistan exceeds 31.4%. - دی ڈائیبیٹیس آسٹریلیا (TDC)، ذیابیطس کے متاثرین کی مدد کے لئے کام کرتا ہے ۔ ورلڈ ڈائیبیٹیس ڈے کی مناسبت سے آسٹریلیا کے کئی شہروں میں واک اور دیگر پروگرام منعقد ہورہے ہیں جن کا مقصد کمیونیٹیز میں اس مرض کے بارے میں آگاہی دینا اور پاکستان میں اس مرض کے علاج اور بچاؤ کے لئے کئی رفاہی خدمات فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں تفصیل جانئے دی ڈائیبیٹیس آسٹریلیا کے سربراہ ڈاکٹر اسرار خان سے۔
اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر آسٹریلیا کی یہودی برادری کی جانب سے ملا جلا رد عمل اور آپٹس کی بندش کی تحقیقات اب جاری ہیں۔
آسٹریلیا میں مختلف یونیورسٹیوں نے اگلے تین سال میں مختلف ڈپارٹمنٹس میں ہزاروں نوکریاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کی وجوہات اور اثرات پر ہم نے بات کی ہے ماہر تعلیم ڈاکٹر مھر محسن رضا سے جو میلبورن کی ڈیکن یونیورسٹی سے وابستہ ہیں۔
Retail giant Kmart has been accused of violating customers' privacy with its use of facial recognition. The company says it trialled the technology to tackle increased theft and fraud and is considering appealing the Privacy Commissioner's ruling. - آسٹریلیا ریٹیل کی دنیا کے بڑے نام Kmart پر الزامات لگے ہیں کہ اُس نے فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی استعمال کر کے اپنے صارفین کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کی ہے تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی صرف چوری اور فراڈ سے نمٹنے کے لیے آزمائشی طور پر استعمال کی گئی تھی، اور وہ اب پرائیویسی کمشنر کے فیصلے کے خلاف اپیل پر غور کر رہی ہے۔
Australia joined Canada and the United Kingdom in announcing it had formally recognised the "independent and sovereign state of Palestine". Australia's declaration was made by Prime Minister Anthony Albanese and Foreign Minister Penny Wong outside the United Nations in New York City, where Albanese will deliver his first address to the General Assembly as part of the high-level leaders' week summit. - وزیر اعظم انتھونی البانیز نے نیویارک سٹی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے باہر ایک تاریخی اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا باضابطہ طور پر "آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست" کو تسلیم کرے گا۔ یہ اعلان فوری طور پر نافذ العمل ہے اور غزہ میں جاری تباہ کن حماس-اسرائیل جنگ کے دوران دو ریاستی حل کے نئے راستے کی تلاش کے لیے ایک مربوط بین الاقوامی کوشش کے مطابق ہے۔برطانیہ اور کنیڈا سمیت آسٹریلیا ان 147 ممالک میں شامل ہو گیا ہے جنہوں نے فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرلیا یے۔
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے جسے خطے میں قیام امن کے حوالے سے کافی اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے ۔ ایس بی ایس اردو سے گفتگو کی ہے ڈاکٹر خرم اقبال نے جو کنسوریشم فار ایشیاء پیسفک اسٹیڈیز کے صدرہیں ۔ سنیئے اس پوڈکاسٹ میں
Aaron says he made a "snap decision" to intervene when he witnessed racism. But many people say they don't know what to do if they see hate or harassment. - ارون کا کہنا ہے کہ جب اس نے نسل پرستی کا مشاہدہ کیا تو اس نے مداخلت کرنے کا ایک "فوری فیصلہ" کیا۔ لیکن بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ وہ نہیں جانتے کہ اگر وہ نفرت یا ایذا رسانی دیکھیں تو کیا کریں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تیز ٹریفک میں حدِ رفتار سے تیز دوڑتی ای بائیکس جن کی رفتار کو غیر قانونی طور پر بڑھایا جاتا ہے کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں ۔ حال ہی میں آسٹریلیا میں ہیک شدہ ای-بائیکس پر کڑی نظر ڈالی جا رہی ہے۔ اگرچہ قوانین کے مطابق ان کی موٹرز کو 25 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے، لیکن بہت سی ای-بائیکس کو آسانی سے ہیک کیا جا سکتا ہے۔
آسٹریلیا کے 2035 کے ایندھن اخراج کمی کے ہدف کے دفاع میں ملا جلا رد عمل, وزیر اعظم پر پاپوا نیو گنی کے ساتھ تاخیر شدہ دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لئے دباؤ, پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدہ طے پا گیا۔
غزہ شہر میں فلسطینیوں کو وہاں رہنے یا شہر چھوڑنے میں سے ایک کے انتخاب کا سامنا ہے ، شہر پر اسرائیل کی بمباری جاری ہے اور وفاقی حزب اختلاف سوسن لی نے نیٹ زیرو پالیسی پر عدم فعالیت کے درمیان اپنی ٹیم کا دفاع کیا ہے۔
Thousands are celebrating becoming new Australians, as local councils hosted ceremonies around the country for Australian Citizenship Day. SBS spoke to some of the new citizens. - آسٹریلیا کے نئے شہریوں کو "آسٹریلین سٹیزن شپ ڈے" کی تقاریب میں خوش آمدید کیا گیا۔ ہزاروں افراد نئے آسٹریلین بننے کا جشن منا رہے ہیں، جب کہ مقامی کونسلز نے ملک بھر میں "آسٹریلین سٹیزن شپ ڈے" کے موقع پر تقاریب کا انعقاد کیا۔ ایس بی ایس نے کچھ نئے شہریوں سے بات کی۔
Experts say there are a number of driving forces behind recent mass demonstrations in Australia and the UK, and says they are "not particularly exceptional". They also say media organisations need to treat this issue with caution when reporting. - ماہرین کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا اور برطانیہ میں حالیہ بڑے پیمانے کے مظاہروں کے پیچھے کئی عوامل ہیں اور یہ "خاص طور پر غیر معمولی" نہیں ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میڈیا اداروں کو اس مسئلے کی رپورٹنگ میں احتیاط برتنی چاہیے۔
انتھونی البانیزی پاپوا نیو گنی سے اُس دفاعی معاہدے کے بغیر روانہ ہو جائیں گے جس کی وہ کوشش کر رہے ہیں اور غزہ میں اسرائیل کی زمینی جارحیت شروع ہو چکی ہے جبکہ اقوامِ متحدہ کے ایک کمیشن نے وہاں نسل کشی کا الزام عائد کیا ہے۔
سندھ کا خصوصی طالب علم، جو بینائی سے تو محروم ہے لیکن قابلیت میں اس کا کوئی ثانی نہیں، پختہ ارادوں کے مالک اس طالب علم نے اپنی محنت، لگن اورغیر معمولی عزم سے وہ کارنامہ سرانجام دیا جس کی مثال ماضی میں ملنا مشکل ہے، اُدھر پاکستان بھر میں خواجہ سرا برادری کو ہنر مند بنانے کے منصوبے کے تحت ان کے لیے روزگار کے نئے مواقع تلاش کیے جا رہے ہیں۔
Recently, local news headlines have been dominated by stories about anti-immigration rallies which were held across Australia on the last day of August. But it's not just in Australia where migration has created such deep feelings - it's also an issue that has been front and centre in the US as Donald Trump fulfils his election campaign promise to carry out mass deportations. There are now at least a million fewer immigrants in the US, raising questions about the impact of their absence on key industries like agriculture and construction. Migration is also a major concern in Europe, which has long grappled with what to do with the scores of people fleeing war and poverty in their home countries. This episode of the TOO HARD BASKET focuses on these complexities. - آسٹریلیا میں اگست میں ہونے والے اینٹی امیگریشن ریلیوں کی خبروں نے آسٹریلیا سمیت دنیا بھر کی شہ سرخیوں میں جگہ بنائی ہے۔ لیکن تارکینِ وطن کے خلاف یہ جذبات صرف آسٹریلیا تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ اس مسئلے نے یورپ اور امریکہ کی سیاست میں بھی ہلچل مچا رکھی ہے۔ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے انتخابی وعدے کے مطابق بڑے پیمانے پر ملک بدری کا عمل جاری رکھا ہے۔ اب امریکہ میں کم از کم ایک ملین مہاجرین کی کمی ہو چکی ہے، جس سے زرعی اور تعمیراتی شعبوں جیسے اہم صنعتوں پر کارکنان کی قلت کے باعث معشیت کی ساکھ پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ مائگریشن یورپ میں بھی ایک بڑا مسئلہ ہے، جو طویل عرصے سے جنگ اور غربت سے فرار ہونے والے افراد کی لگاتار آمد کے مسئلے سے نبرد آزما ہے۔
Australia has recently started accepting two new English tests for visa applications, and there have been changes to the PTE rankings. - آسٹریلیا نے حال ہی میں دو نئے انگریزی ٹیسٹ ویزا کے حصول لے کلیے قبول کرنے شروع کیے ہیں علاوہ ازیں پی ٹی ای کی رینکنگ میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
Choosing to legally change your name is a significant life decision that reflects your personal circumstances. Each year, tens of thousands of Australians lodge an application through the Registry of Births, Deaths & Marriages. If you're considering a change of name, this episode takes you through the process. - قانونی طور پر اپنا نام تبدیل کرنے کا انتخاب زندگی کا ایک اہم فیصلہ ہے جو آپ کے ذاتی حالات کی عکاسی کرتا ہے۔ ہر سال، دسیوں ہزار آسٹریلوی رجسٹری آف برتھ، ڈیتھ اور میرجز کے ذریعے درخواست داخل کرتے ہیں تاکہ اپنا نام تبدیل کر سکیں ۔ اگر آپ نام کی تبدیلی پر غور کر رہے ہیں، خوش آمدید آسٹریلیا کی یہ قسط سنئے
آسٹریلین حکومت کے اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لئے تعینات کمیشن کے سربراہ نے اپنی رپورٹ جاری کردی ہے۔ اور وفاقی حکومت سے کم از کم 9 سفارشات پر عملدرامد کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ یہ رپورٹ آسٹریلین اسلاموفوبیا رجسٹر کے ڈیٹا کے بعد آئی ہے، جس میں 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسلاموفوبیا میں 530 فیصد اضافہ ظاہر کیا گیا ہے۔
آب و ہوا کی حیران کن رپورٹ کے بعد لبرل پارٹی میں تناؤ بڑھتا جا رہا ہے اور نیشنل گارڈ اس مرتبہ میمفس کی جانب روانہ ہو رہی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر یورپی ممالک مزید سخت اقدامات اٹھاتے ہیں تو امریکا روس پر پابندیاں مزید مضبوط کرنے کے لیے تیار ہو سکتا ہے
سڈنی اولمپکس 2000 نے آسٹریلیا کے فروغ اور عالمی سطح پر اس کے مثبت کردار کی عکاسی میں ایک اہم کردار ادا کیا ، نظم و ضبظ اور انتظامات کا اعلیٰ معیار آسٹریلیا ہی نہیں اولمپیک کی تاریخ میں بھی یادگار ہے۔ سڈنی اولمپکس ذاتی طور پر دیکھنے کا تجربہ کیسا تھا سنئے ریحان علوی کی زبانی اس پوڈکاسٹ میں ۔
امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ٹوائلٹ پر رہتے ہوئے اپنے فون کا استعمال بواسیر کے بڑھتے ہوئے امکانات سے منسلک ہوسکتا ہے۔
As the Coalition remains divided over net zero emission targets, former security leaders are warning the government that climate change poses an immediate national security threat.In the Senate, the Greens are pushing for the release of the National Climate Risk Assessment Report while Nationals Senator Matt Canavan is pushing ahead with a bill to repeal net zero. - ماہرین کہتے ہیں کہ آسٹریلیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ جنگ، دہشت گردی، یا کوئی وبا نہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلی ہے۔ حزب اختلاف کا اتحاد موسمیاتی تبدیلیوں کو روکے کے لئے زہریلی گیسون کے اخراج کو صفر کرنے کے ہدف پر تقسیم کا شکار ہے، سابقہ سکیورٹی لیڈر حکومت کو خبردار کر رہے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی ایک فوری قومی سلامتی کا خطرہ ہے۔ ایک طرف سینیٹ میں، گرینز نیشنل کلائمیٹ رسک اسیسمنٹ رپورٹ کو جاری کرنے پر زور دے رہے ہیں تو دوسری طرف نیشنل پارٹی کے سینیٹر میٹ کینوان نیٹ زیرو کی منسوخی کے کی مہم چلا رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ قطر میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے پر خوش نہیں ہیں۔
ناردرن ٹیریٹوری کی سینیٹر جیسنٹا نمپیجینپا پرائس کو کولیشن کی فرنٹ بینچ سے ہٹا دیا گیا ہے، جس کا سبب ان کے وہ بیانات بنے جو انہوں نے بھارتی تارکین وطن کے بارے میں دیے تھے۔
ڈیم میں کار گرنے سے 11 سالہ بچہ جاں بحق اور امریکہ میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹس نے چارلی کرک کی ہلاکت خیز شوٹنگ کی مذمت کی ہے۔
The federal government is facing scrutiny over proposed changes to Freedom of Information Laws that critics say will reduce transparency and damage trust in the government. With claims this government is the most secretive in three decades, experts say the government should change its approach to much needed Freedom of Information reforms. - وفاقی حکومت کو آزادیٔ معلومات کے قوانین میں مجوزہ تبدیلیوں پر سخت نکتہ چینی کا سامنا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اگر حکومتی تجاویز منظور ہوجاتی ہیں تو اس سے نہ صرف معلومات تک رسائی محدود ہوگی بلکہ حکومت پر اعتماد میں بھی کمی آئی گی۔ یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ موجودہ البانیز حکومت پچھلی تین دہائیوں میں سب سے زیادہ خفیہ رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو آزادیٔ معلومات میں اصلاحات کے لیے اپنے رویے میں تبدیلی کرنی چاہیے۔
اسرائیل نے قطری دارالحکومت دوحہ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں پانچ حماس اراکین اور ایک قطری سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ اس واقعے کے بعد قطر، واشنگٹن اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے احتجاج کیا گیا ہے، کیونکہ انہیں تشویش ہے کہ یہ حملہ نازک جنگ بندی مذاکرات کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔
آسٹریلیا کی قطر پر اسرائیل کے حملے کی مذمت اور روسی حملے میں بزرگ یوکرینی باشندوں کا ایک گروپ ہلاک۔
A tiny beach shack on a remote Island in the Torres Strait has become one of the world's most desired tourist destinations. After making it onto the Forbes top fifty places to visit - Badu Island has put the region on the global tourism map. Traditional Owners say the venture is helping them care for country and grow their island economy. - ٹورس سٹریٹ کے ایک دور دراز جزیرے پر ایک چھوٹی ساحلی پٹی پر واقع ہٹ دنیا کے سب سے زیادہ مقبول سیاحتی مقامات میں شامل ہو گیا ہے۔۔فوربز کے ٹاپ پچاس مقامات میں شامل ہونے کے بعد بادو آئی لینڈ نے اس خطے کو عالمی سیاحت کے نقشے پر لا کھڑا کیا ہے۔ روایتی مالکان کا کہنا ہے کہ عالمی سیاحتی فہرست میں ان کے جزیرے کی شمولیت انہیں اپنی زمین کی حفاظت کرنے اور جزیرے کی معیشت بڑھانے میں مدد دے رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثنا اللہ پنجاب سے جنرل نشست پر سینیٹ کے رکن منتخب ہوگئے ہیں۔ تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کا بائیکاٹ کیا اور عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کردیا۔
Australia is home to an array of diverse and beautiful wildlife, and knowing how to respond when you encounter wildlife in your home or on your property will help protect our precious wildlife species whilst keeping you, your family and your pets safe. - آسٹریلیا متنوع اور خوبصورت جنگلی حیات کا گھر ہے ، اور جب آپ کو اپنے گھر یا اپنی املاک پر جنگلی حیات کا سامنا ہوتا ہے تو جواب دینے کا طریقہ جاننے سے آپ ، آپ کے خاندان اور آپ کے پالتو جانوروں کو محفوظ رکھتے ہوئے ہماری قیمتی جنگلی حیات کی اقسام کی حفاظت میں مدد ملے گی۔
نیو ساؤتھ ویلز کی حکومت نے گھریلو تشدد سے بچ جانے والوں کے تحفظ کے لئے کرایہ کی اصلاحات متعارف کروائی ہیں اور امریکی سپریم کورٹ نے ایل اے امیگریشن چھاپوں میں نسلی پروفائلنگ کا راستہ صاف کردیا۔
The Australian Institute of Health and Welfare has produced a snap shot of Women's health across the life course. While rates of cancer have gone down for women over the last 25 years, younger women continue to experience higher rates of depression and other mental health conditions. - آسٹریلین انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ ویلفیئر نے خواتین کی صحت کا زندگی کے مختلف مراحل کے دوران ایک جائزہ پیش کیا ہے ۔ جبکہ گزشتہ 25 سالوں میں خواتین میں کینسر کی شرح کم ہوئی ہے، چھوٹی عمر کی خواتین اب بھی ڈپریشن اور دیگر ذہنی صحت کے مسائل کی زیادہ شرح کا سامنا کر رہی ہیں۔
Sidra Surmed and Abhishek Tripathi, both accomplished writers and storytellers, recently organized a session at the Victorian Library in Melbourne. The objective of the session was to enhance connections among diverse communities across generations through the mediums of language, storytelling, and music. A notable aspect of the program was the engagement of various communities representing a rich tapestry of cultures and backgrounds from South Asia.